اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے رمضآن المبارک کے احترام میں جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے رمضان کے مہینے میں سیز فائر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز معقول نہیں ہے۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان دہشت گردوں اور شدت پسند تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ ماہ رمضان میں ہتھیار ڈال کر امن کی راہ ہموار کریں اور ویسے بھی ملک اس وقت کورونا کے عالمی وبا کا مقابلہ کر رہا ہے۔
342/